جسے یاد رہا وہ اپنا تھا

A Akhtar Jawad
0 Altın Yaprak
جو بھول گیا سو بھول گیا جسے یاد رہا وہ اپنا تھا جو مل نہ سکا سو مل نہ سکا شائد وہ ایک سپنا تھا خوشبوتو نہ تھی پر رنگوں میں قوس قزح کا ڈیرا تھا صحن میں میرے کھل نہ سکا چھوٹا سا میرا انگنا تھا پھول کھلا تو گلشن میں پھولوں سے بھرا رنگین چمن پھولوں کی بستی میں اس پھول کو کس نے تکنا تھا سچی کہانی یاد آئ جسے پھول کبھی بھی پڑھ نہ سکا پھول کا اپنا نصیب یہی تھا جھوٹے افسانے پڑھنا تھا چاند نے مکھ کو موڑ لیا تاروں نے سینہ کوبی کی حال پہ اسکے شبنم روئ یہ آنسو اسنے چکھنا تھا پنکھڑیاں میں اٹھا لایا دل کی کتاب میں رکھی ہیں یاد اسے تو رکھنا تھا جسےمرجھانا تھا بکھرنا تھا سوکھی پنکھڑیوں سے تھوڑی سی خوشبو آنے لگی وہم تھا یہ یا کرشمہ تھا یا بس ایک سندر سپنا تھا دیکھو وقت نہ رکتا ہے نا پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے اسی کمرے میں سو جاؤ جس کمرے میں مہکنا تھا

Bu şiire çeviri ekle ·

Bu şiiri puanla

Henüz puan verilmemiş

Yıldıza dokunarak 1–10 arası puan ver

Yorumlar

Yorum yapmak için giriş yapmalısın.

Giriş yap

Bu şiire henüz yorum yapılmamış. İlk sen ol.

Sana daha iyi bir okuma deneyimi sunabilmek için sitemizde çerez kullanıyoruz. Kişisel verilerin KVKK ve GDPR kapsamında işlenir; hangi çerezlere izin verdiğini dilediğin zaman değiştirebilirsin.