ہاں کبھی یہ عاشقی ایسی بھی تھی

A Akhtar Jawad
0 Altın Yaprak
ہاں کبھی یہ بےبسی ایسی بھی تھی. ہاں کبھی یہ زندگی ایسی بھی تھی. یوں کلائی آنكھوں پہ رکھتے نہ تھے ، ہاں کبھی یہ روشنی ایسی بھی تھی. ہنستے ہنستے چومتے تھے موت کو ، ہاں کبھی یہ جان کنی ایسی بھی تھی. روز سوتی تھی ہمارے درمیان ، ہاں کبھی یہ چاندنی ایسی بھی تھی. دِل کو دِل سے باندھ کر رکھتی سدا ، ہاں کبھی یہ دلکشی ایسی بھی تھی. پھولوں کو مرجھانا جب آتا نہ تھا ، ہاں کبھی یہ تازگی ایسی بھی تھی. چُپ بھی رہ کر بول جاتی تھی سبھی ، ہاں کبھی یہ ان کہی ایسی بھی تھی. ہم کہیں ہوتے تھے دِل ہوتا کہیں ، ہاں کبھی یہ دللگی ایسی بھی تھی. جتنی پیتے اور بڑھتی جاتی تھی ، ہاں کبھی یہ تشنگی ایسی بھی تھی ، رخ کو رخ سے جوڑ دیتی تھی شریر ، ہاں کبھی یہ بےرخی ایسی بھی تھی. شرم سے شبنم بھی جم جاتی کہیں ، ہاں کبھی یہ شبنمی ایسی بھی تھی. اس کے آگے کچھ نظر آتا نہ تھا ، ہاں کبھی یہ عاشقی ایسی بھی تھی.

Bu şiire çeviri ekle ·

Bu şiiri puanla

Henüz puan verilmemiş

Yıldıza dokunarak 1–10 arası puan ver

Yorumlar

Yorum yapmak için giriş yapmalısın.

Giriş yap

Bu şiire henüz yorum yapılmamış. İlk sen ol.

Sana daha iyi bir okuma deneyimi sunabilmek için sitemizde çerez kullanıyoruz. Kişisel verilerin KVKK ve GDPR kapsamında işlenir; hangi çerezlere izin verdiğini dilediğin zaman değiştirebilirsin.