کبھی
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
گیت ایسا بھی سناؤ کبھی
دھن ایسی بھی بناؤ کبھی
راگ ایسا بھی گاؤ کبھی
میرا وجود سنور جاۓ
منظرایسا دکھاؤ کبھی
رنگ ایسا بھی لاؤ کبھی
تصوی ایسی بناؤ کبھی
میرے دل میں اتر جاۓ
پھول ایسا کھلاؤ کبھی
باغ کو اتنا سجاؤ کبھی
خوشبوایسی اڑاؤ کبھی
جو دور دور بکھر جاۓ
پیڑایسا بھی اگاؤ کبھی
ہریالی ایسی سجاؤ کبھی
پھل ایسا بھی چکھاؤ کبھی
دل کوئ کام تو کر جاۓ
تم نیچے گر اتر آؤ کبھی
آنکھوں کو نظرآؤ کبھی
کروں گا کیا اگر آؤ کبھی
دل کا کیا کچھ بھی کرجاۓ
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş