کبھی کبھی
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
وہ اب بھی روٹھ جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
اب بھی انہیں مناتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم حال دل سناتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھاں ناز بھی اٹھاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم حال کو سلاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ہم ماضی کو جگاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ہر غم کو بھول جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم اتنے پاس آتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم وقت کو لبھاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم غمر رفتہ پاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
غزلیں بھی ہم سناتے ہیں لیکن کبھی کبھی
وہ گیت میرے گاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
خوشیاں کو ڈھونڈھ لاتے ہیں لیکن کبھی کبھی
ھم اب بھی مسکراتے ہیں لیکن کبھی کبھی
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş