کہنا کہ بھیگی شام تھی اور دل مچل گیا
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
جلنے کا ایسا شوق وہ بارش میں جل گیا
بدلا جو میرا دوست تو موسم بدل گیا
وہ بے نیاز اتنا ملائم نہ پڑ سکا
ایسی ہواۓ سرد کہ پتھر پگھل گیا
دیوار و در پہ برف کے جمنے لگے قلم
وہ خود پرست اپنے ہی ساۓ میں ڈھل گیا
کڑکا جو آسمان زمیں تک لرز اٹھی
سورج سہم کے دن چڑھے کروٹ بدل گیا
تم چاند ہو تو رات میں آؤ نا ایک دن
کہنا کہ ایک ستارہ کوئ چال چل گیا
ان ٹوٹے بادلوں کی یہ چھلنی چھنی ہوا
اس رت میں آدمی ہے وہی جو پھسل گیا
تم پھول ہو تویوں ہی نہ مرجھاؤ میرے یار
کہنا کہ بھیگی شام تھی اور دل مچل گیا
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş