کیسا ہے دیس ہمارا
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
پوچھ لے یارا پوچھ بھی لے کیسا ہے دیس ہمارا
سندھن کی چمکتی اجرک پنجابن کا لشکارا
گوری گوری پٹھانی کا موٹا موٹا حجاب
بلوچن کے چہرہ پہ حیا کا غرور و آب و تاب
اور کراچی کیا کہنے تیرا سرخ غرارا
پوچھ لے یارا پوچھ بھی لے کیسا ہے دیس ہمارا
ہر دلہن اپنی دوشیزہ ہر دولہا کا ارمان
ہر دولہا اپنا ہے گبرو ہر دلہن کی شان
یہاں کے رہنے والے یارا سب سے پہلے ہیں انسان
تنگ نظری سے پاک ہیں ہم پاک ہے پاکستان
سچ کہتا ہوں ایسا ہی روشن ہے ہر بھیس ہمارا
پوچھ لے یارا پوچھ بھی لے کیسا ہے دیس ہمارا
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş