ہم وقت ہی کو رکوا دیں گے

A Akhtar Jawad
0 Altın Yaprak
سکھ کے دن جو بتاۓ ہیں تو دکھ کے دن بھی بتا لیں گے تم ہمکو گلے سے لگا لینا ہم تمکو گلے سے لگا لیں گے ہے رات اندھیری تو ہونے دو رستہ ہےاگر سنسان توکیا ہاں چاند تو ڈوب چکا ہے مگر یہ تارے راہ دکھا دیں گے ہاتھوں میں تمھارا ہاتھ تو ہے تم اب بھی میرے ساتھ تو ہو ہم دونو ساتھ چلیں گے اگر راہوں کے روڑے ہٹا دیں گے کانٹے تو بہت ہیں راہوں میں اور پاؤں ہمارے ننگے ہیں یہ پاؤں تو زخمی ہوں گے مگر دامن ہم اپنےبچا لیں گے کیڑے بھی ملیں گے رستہ میں ہے چھڑی وفا کی ہاتھوں میں ہم اسکو پٹختے چلیں گے اور تمہیں پیچھے اپنے چھبا لیں گے جن پھرلوں میں خوشبو ہوتی ہے جو سونے سے زیادہ مہنگے؛یں انہیں توڑ کے میں لے آؤں گا مل جلکر مالا بنا لیں گے تیرےبالوں کی چاندی میں موتیا کے یہ ہیرے کچھ ایسے چمکیں گے جب لوٹ کے واپس آئیں گے ان رستوں کو بھی چمکا دیں گے یہ راہ محبت ہے جاناں کسی شے کی یہاں کوئی حد ہی نہیں یہ وقت اگر روکے گا ہمیں ہم وقت ہی کو رکوا دیں گے

Bu şiire çeviri ekle ·

Bu şiiri puanla

Henüz puan verilmemiş

Yıldıza dokunarak 1–10 arası puan ver

Yorumlar

Yorum yapmak için giriş yapmalısın.

Giriş yap

Bu şiire henüz yorum yapılmamış. İlk sen ol.

Sana daha iyi bir okuma deneyimi sunabilmek için sitemizde çerez kullanıyoruz. Kişisel verilerin KVKK ve GDPR kapsamında işlenir; hangi çerezlere izin verdiğini dilediğin zaman değiştirebilirsin.