سچ
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
سچ سننے کی عا دت ہے تو سچ میں بھی کہوں گا
سچ کہ نہیں پایا تو میں خاموش رہوں گا
سچ تو بڑا کڑوہ ہے مگر تجھکو پیوں گا
سچ تو ہے اگر زہر تجھے پی کے مروں گا
سچ چہرہ اگر تیرا نہ دیکھا گیامجھسے
سچ وعدہ ہے یہ سچ نہ کبھی تجھسے کہوں گا
سچ تو ہے اگر خواب تو یوسف کوئ لا دے
سچ تو ہے زلیخا تو تجھے بنتا رہوں گا
سچ تو ہے محبت تو بنٓا دے مجھے مجنون
سچ کہتا ہوں تجھکو نہیں بدنام کروں گا
سچ تو ہے حقیقت تو بتا وہم ہے کیا شے
سچ میں جو بنا جھوٹ کے پردوں میں چھپوں گا
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş