ایک کرن نبیﷺکی
A Akhtar Jawad
0
Altın Yaprak
میری آنکھوں میں ھیں آنسو میرا دل ھے پارہ پارہ
میرے قلب کے وہ باسی ہوں قلم سے آشکارا
کوئ کیا سنوارے انکو جنہیں رب نے ہو سنوارا
یہ جوحسن ہے خدا کا ہے انہی سے آشکارا
کوئ کیا کرے اضافہ ہے قرآن انکی مدحت
میرے دل نے نعت کہدی تو ہوا ہے خود دل آرا
میں جو انکے در پہ پہنچا تو زباں تھی میری ساکت
کوئ کیا پکارے انکو جنہیں رب نے ہو پکارا
جسے چاہتا خدا ہوکوئ بڑہکے کیسےچاہے
یہ رقابتیں خدا سے انہیں ہوں نہ ہوں گوارا
کبہی خواب میں وہ آئں مجہے اس طرح رلائں
ملے دل کو درد ایساجو بنےمیرا سہارا
کبہی آںکہیں انکی دیکہوں تو خدا کو دیکھ لوں میں
کسی اور کو بہی دیکہوں بھلا کیسےہو گوارا
جو میں انکا ھاتھ تھاموں تو میں تھاموں دو جہاں کو
میں سمیٹ لوں خدائ وہ اگر کریں اشارہ
کبہی انکے پا جو چوموں تومیں عرش چوم لوں گا
یہ جو خاک پاہے انکی یہی عرش کا سہارا
میں خدا سےمانگوں مہلت جو میں انکوپاس دیکہوں
کوئ سجدہ گر قضا ہو مجہے بخشدے خدارا
میرے قلب رو سیہ پر پڑے ایک کرن نبی(ﷺ) کی
میں ہوں چہوٹا سا ستارہ وہ بنا دیں ماہ پارہ
Bu şiiri puanla
Henüz puan verilmemiş